تازہ خبریں

کینیڈا میں اچانک بڑھی گرمی، 230 افراد ہلاک، 49.5 ڈگری تک پہنچا درجہ حرارت

کینیڈا کی راجدھانی اوٹاوا سے موصول والی اطلاعات کے مطابق ریاست وینکور میں درجہ حرارت میں اچانک اور غیرمعمولی اضافہ ہوا اور پارہ پہلی بار 49.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

اوٹاوہ: ماحولیاتی تبدیلی غیر معمولی مضر اثرات اب دنیا بھر میں نظر آنے لگے ہیں۔ کینیڈا کی راجدھانی اوٹاوا سے موصول والی اطلاعات کے مطابق ریاست وینکور میں درجہ حرارت میں اچانک اور غیرمعمولی اضافہ ہوا اور پارہ پہلی بار 49.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

سی این این کے مطابق کینیڈا کے صوبہ برٹش کولمبیا میں گرمی کے سبب جمعہ سے لے کر منگل کے روز تک 230 افراد کی جان جاچکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس تعداد میں مزید اضافہ کا خدشہ ہے۔ حبس اور گھٹن سے دم توڑنے والے افراد میں زیادہ تر بوڑھے اور بیمار شامل ہیں۔ صوبائی سربراہ کورونر نے اسے ایک مشکل ترین وقت قرار دیا ہے۔

ویسٹرن کینیڈا میں گرمی کا 126 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، وینکور کینیڈا کے سردترین علاقوں میں سے ایک ہے اور اسی لیے لوگوں کے گھروں میں ایئرکنڈیشنر نہیں تھے۔ ماہرین موسمیات کے مطابق درجہ حرارت جمعہ سے بڑھنا شروع ہوا تھا اور مزید کئی روز تک گرمی بڑھنے کا امکان ہے۔

کینیڈا میں عہدیداران رہائشیوں خصوصاً بزرگوں کو گرمی کے اثر سے بچانے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!