بیدرضلع بیدر سے

بیدر میں ضلع انچارج وزیر پربھو چوہان کی جانب سے صحافیوں کی تہنیت

بیدر: 29/جون (وائی آر) کوویڈ 19 کی تباہ کاریوں کے درمیان صحافی مسلسل رپورٹس شائع کررہے ہیں اور کوویڈ سے انسانی زندگی پر ہونے والے خطرناک اثرات کے بارے میں شعور اجاگر کررہے ہیں۔ وزیر برائے افزائش مویشیاں اور ضلع نگران کارمسٹرپربھو چوان نے ضلع بیدرکے ان صحافیوں اور فوٹوگرافروں کو اعزاز سے نوازاجنہوں نے کوویڈ کو ضلع بھر میں قابو کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ 28 جون کو شہر کےرنگ مندرمیں منعقد ایک تقریب میں وزیر نے بیدر، بھالکی، بسواکلیان، ہمناآباد، اوراد، ہلسور، چٹگوپہ اور کمال نگر تعلقہ جات کے کل 170 صحافیوں کو شال اڑھا کر تہنیت پیش کی، بعدازاں مٹھائی اور مبارک باد ی سے نوازا۔

اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر پربھوچوہان نے کہاکہ صحافیوں نے کوویڈ کے بارے میں شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، کیوں کہ محکمہ صحت، پولیس، مالگذاری اورمحکمہ پنچایت راج سمیت مختلف محکموں کے عہدیدار اور عملہ کوویڈ 19 پرقابوپانے کی مہم میں عملی طور پر شامل ہے اور رہا۔ اسی پس منظر میں وزیر اعلی بی ایس یڈیورپا نے صحافیوں کو فرنٹ لائن وارئیر (ہراول دستہ) کے طور پر تسلیم کیا ہے۔ وزیر پربھوچوہان نے بتایاکہ کوویڈ کے دوران اپنافریضہ انجام دینے پرانھیں بیدرکے صحافیوں پر فخر ہے۔ اسی لئے آج انھیں تہنیت پیش کی جارہی ہے۔

وزیر پربھوچوہان نے کہاکہ صحافت جمہوریت کے چوتھے ستون کے طورپر کام کرتی ہے۔ معاشرتی فکر کو اجاگر کرتی ہے اور بہتری کی راہ ہموار کرتی ہے۔ صحافی عوام اور حکومت کے درمیان ایک کڑی کے طور پر کام کرتے ہیں۔ صحافی انتظامیہ میں یادداشتوں کی اطلاع دیتے ہیں۔ وہ اچھے کام کی بھی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ وزیر نے کہا کہ وہ ہمیشہ صحافیوں کے ساتھ ہیں۔ مجھے صحافیوں سے بے حد محبت ہے جو شہریوں کے دکھ اور تکالیف کو اجاگر کرنے کے لئے سخت محنت کرتے ہیں۔ کوویڈ کے معاملے میں صحافی کی خدمات انفرادیت رکھتی ہے۔ کوویڈ 2 کی لہر کے آغاز میں کوویڈ کے بارے میں بہت ساری غلط فہمیاں پائی گئیں۔ غفلت کی وجہ سے مریضوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا۔ اس معاملے میں، صحافیوں اور اخبارات نے ذمہ داری سے کام لیا ہے، عوام میں شعور اجاگر کرنے، اسپتال میں داخل ہونے کے لئے رہنمائی اور مریضوں کا فوری علاج کرکے اموات کی شرح کو کم کرنا جیسی خدمات شامل ہیں۔ ضلع انتظامیہ، محکمہ صحت، محکمہ پولیس اور صحافیوں کے اتحاد نے کوویڈ کو قابو میں کرنا ممکن بنایا ہے۔

پریس بھون کی تعمیر: ضلع میں پریس کانفرنسیں کرنا کافی مسئلہ تھا۔ نجی ہوٹلوں کی قیمت بہت ہوتی ہے جہاں صحافتی کانفرنس کاانعقادعمل میں لایاتاہے اسی کو دیکھتے ہوئے ضلع بیدر میں ایک عمدہ پریس ہاؤس تعمیر کیا جارہا ہے۔ وزیر نے بتایا کہ انہوں نے عمارت کا دورہ کیا ہے اور اس کا معائنہ کرچکے ہیں۔

مختلف محکموں کے 1 ہزار وارئیرس کو اعزاز: کوویڈوارئیرس کو ذاتی طور پر سلام پیش کیا گیا، جو کوویڈ19 کے خلاف جنگ میں مستقل جدوجہد کر رہے ہیں اور اب تک مختلف میدانوں سے وابستہ ایک ہزار Warriorsکو وہ اعزاز دے چکے ہیں۔ وزیر نے کہا کہ انہوں نے پارٹی کارکنوں، نائبین اور غریبوں کے گھروں کا ذاتی طور پر دورہ کیا ہے جو کوویڈ یا کسی اور وجہ سے حال حال میں انتقال کرچکے ہیں۔

اس موقع پر، ودھان سبھا ممبر رگھوناتھ ملکاپورے، بیدرا ربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے صدر بابو والی، کرناٹک اسٹیٹ ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے ضلع صدر اشوک کمار کرنجی، سینئر صحافی گندھروا سینا، وینکٹش مورکھنڈی، سدانند جوشی، یوسف رحیم بیدری، ویریش مٹھ پتی، بسواراج پوار، جگناتھ جیرگا، شیوکما رونڑگیری،نائب صدر سرینواس چوہدری، خزانچی پرتھوی راج ایس، سکریٹری سنیل کلکرنی، جنرل سکریٹری ناگشٹی دھرم پورے، الیکٹرانک میڈیاسے انیل دیشمکھ، ملیکارجن مرکلے، سنجیوکماربکااور دیگر کے علاوہ کرناٹک اسٹیٹ ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے تعلقہ جات کے صدر اور بیوروکریٹس اور ضلع کے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے صحافی موجود تھے۔جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے سکریٹری شیوکمار سوامی اورصحافی مہاردرا داکڑگی نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔ مذکورہ خبرمحکمہ اطلاعات وتعلقات عامہ بیدر کے دفتر سے جاری کی گئی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!