ریاستوں سےکرناٹک

سُمیہ روشن بنگلور، صدر جی آئی او کرناٹک منتخب

بنگلورو: 28/جون (اے این این) گرلز اسلامک آرگنائزیشن (جی آئی او) کرناٹک کی آٹھویں میعاد جولائی 2021 سے دسمبر 2022 تک کے لیے ریاستی عہدیداران اور اسٹیٹ کی مشاورتی کونسل کے 15ارکان کا انتخاب عمل میں آیا۔

اس موقعہ پر بنگلورکی سمیہ روشن کو گرلز اسلامک آرگنائزیشن (جی آئی او) کرناٹک کی نئی صدر منتخب کیا گیا۔ سمیہ روشن بنگلور میں ایل ایل بی کی آخری سال کی طالبہ ہیں۔ وہ 2017 میں بنگلور سے GIO کی ممبر بنیں اور بنگلورو کے شمالی صدر کی حیثیت سے19-2018 میں اور پھر 2020 میں یشونت پور ڈویژن میں اور بنگلور کی ڈسٹرکٹ آرگنائزر کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں۔

اسٹیٹ کی مشاورتی کونسل کے 15ارکان کو منتخب کیا گیا جن میں

ڈاکٹر شفا فاطمہ، بنگلور
بصیرا بانو، تییرت اہلی
مبرہ نثار، بنگلور
ڈاکٹر عائشہ فدا، منگلور
بوہیسہ بیلگامی، بیلاری
محی نشاط ، گلبرگہ
مسیحا، میسور
عائشہ تبسم ، منگلور
نویدہ حسین اسدی، ہاسن
سیدہ نوشابہ، گلبرگہ
ہیبہ فاطمہ، منگلور
امت الشفاء ، رائچور
آمنہ کوثر ، اڈوپی
سیدہ اقرا رضوی، رائچور اور
مشیرہ، منگلور کے نام شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!