شہر جگتیال کے نابینا حافظ جناب عبدالماجد صاحب کا انتقال پُر مَلال
جگتیال: 26/جون (پی آر)یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ پڑھی جائےگی کہ ضلع جگتیال کی مشہور و معروف شخصیت، استاذالاساتذہ‘ جناب حافظ عبدالماجد صاحب المعروف نابینا حافظ صاحب‘ بعمر 63 سال آج صبح مختصر سی علالت کے بعد دنیائے فانی سے کوچ فرماگئے۔ مرحوم کی فیض العلوم حیدرآباد میں اور جامعہ عربیہ تحفیظ القرآن جگتیال میں بحیثیت صدر مدرس خدمات رہیں، جگتیال کے علاوہ دیگر اضلاع اور ریاست آندھرا پردیش میں بھی آپ کے طلبہ کی بڑی تعداد ہے۔ آپ مدرسہ مظاہر العلوم کورٹلہ کے ناظم بھی تھے،مزید تفصیلات کے لئے مرحوم کے فرزند حافظ عبدالمعید صاحب 9010786011 سے رابطہ کرسکتے ہیں۔