تمام جانچ ایجنسیاں مودی حکومت کے سامنے گھٹنے ٹیک چکی ہیں، ہمیں جمہوریت کو بچانا چاہئے: سچن ساونت
اورنگ آباد/ممبئی: مہاراشٹر ریاستی کانگریس کمیٹی کے سکریٹری جنرل اور ترجمان ساونت نے جمعہ کو مرکز پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سبھی جانچ ایجنسیاں نریندر مودی حکومت کے سامنے پوری طرح گھٹنے ٹیک چکی ہیں اور ان کا استعمال اپوزیشن کے خلاف سیاسی ہتھیار کے طور پر کیا جارہا ہے۔ سچن ساونت نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ ’’ایم وی اے حکومت میں شامل تینوں پارٹیوں کو ریاستی حکومت کو بدنام کرنے کی مودی حکومت کی چال کی ایک ساتھ مخالفت کرنی چاہئے۔ ہمیں جمہوریت کو بچانا چاہئے۔‘‘ انہوں نے ایک دیگر ٹوئٹ میں کہا کہ ’’ای ڈی انل دیشمکھ کی رہائش گاہ پر چھاپہ کے دوران کیا تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ یہاں تک کہ واجے اور پرم بیر سنگھ نے بھی کبھی نہیں کہا کہ پیسہ دیا گیا تھا۔