بسواکلیانضلع بیدر سے

بسواکلیان: جماعتِ اسلامی کے زیرِاہتمام فیملی کونسلنگ سنٹر سے استفادہ کی اپیل

مسلمانوں کے عائلی مسائل کو حل کرنا اہم مقصد، تقریبا %90 مسائل کو طلاق و خلع کی نوبت تک جانے سے روکنے میں ملی کامیابی: امیر مقامی

بسواکلیان: 25/جون (پی آر) جناب میر اقبال علی کی اطلاع کے مطابق بسواکلیان میں مسلمانوں کے عائلی مسائل بالخصوص ازدواجی مسائل کے حل کے لئے جماعت اسلامی ہند کی جانب سے قائم شدہ فیملی کونسلنگ سنٹر سے سینکڑوں مسائل کو ابتدائی دور میں ہی حل کرنے اور انہیں پولس اسٹیشن، و عدلیہ سے رجوع ہونے کی ضرورت سے بچانے کی حتہ المکان کوشش ہوتی رہی ہے اور الحمد للہ تقریبا %90 مسائل کو طلاق و خلع تک جانے سے روکا گیا ہے۔

چونکہ کونسلنگ کے ذریعہ بہت سارے مسائل بالکل ابتدا ہی میں نمٹائے جاسکتے ہیں۔ کسی بھی مسلہ کو حل کرنے کا ابتدائی طریقہ کونسلنگ ہی ہوتا ہے۔ یہ بات نبی کریم ﷺ کی زندگی سے ثابت ہے۔ آپ نے کہا کہ حضرت عمرؓ کے دور حکومت میں عائلی مسائل کو دارالاقضاء میں روجوع ہونے سے پہلے ہی اپنے اپنے گھر والوں کو لے کر نپٹانے کا حکم جاری کیا گیا تھا۔ بعد کے خلفائے راشدین کے دور میں گھروں میں جو لوگ اس طرح کے معاملات کو حل کرتے ہیں تو انہیں مزید اختیارات دئے گئے تھے۔ حدیث کا مفہوم ہیکہ کسی کے درمیان اختلافات کو دور کرنا اور صلح کروانا فرائض کا درجہ رکھتا ہے۔

لہذا مسلمانوں سے اس ضمن میں اپیل ہیکہ وہ اس سنٹر سے استفادہ کریں اور خاندانی مسائل کے حل کے لئے دوسروں کو بھی ترغیب دلائیں۔ جامع مسجد، بسواکلیان سے متصل Nagrik Seva Kendra کے دفتر سے رجوع ہوں اور ملاقات کریں یا میر اقبال علی، حافظ اظہار الحق، یوسف الدین نیلنگے، حافظ اسلم جناب اور امتہ العزیز کوکب سے ربط کیا جاسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!