Uncategorized

جلگاؤں: ضلعی سطح پرملّت ہائی اسکول کی زوفین فاطمہ تقریری مقابلہ میں حاصل کیا انعام اوّل


جلگاؤں: 25/جون (پی آر) ضلعی ادارہ برائے تعلیم وتربیت،جلگاؤں (DIET)کی جانب سے منعقدہ ضلعی سطح کے تقریری مقابلوں میں ملّت ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج مہرون،جلگاؤں کی طالبہ اسمِ بامُسمّیٰ زوفین فاطمہ شیخ انیس نے جونیئر گروپ میں ”ماں کی عظمت کو سلام“ اس عنوان پر اپنی تقریر پیش کرتے ہوئے اوّل مقام حاصل کیا۔

زوفین فاطمہ نے گزشتہ سال متذکرہ ادارہ کی جانب سے تعلقہ سطح پر تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا گیا تھا۔ ان میں ہر تعلقہ سے اوّل مقام پانے والے طلباء وطالبات کو اگلے یعنی ضلعی سطح کے لیے منتخب کیا گیا۔

زوفین فاطمہ کی اتالیق صدیقی نسرین میڈم نے تیاری میں کلیدی رول ادا کیا۔ زوفین کی کامیابی پر اسکول انتظامیہ کے ذمہ داران،صدر مدرس،جملہ اساتذہ وغیرہُم نے اسکول میں استقبالیہ منعقد کیایہاں بھی زوفین کی خوب پذیر ائی کی گئی۔

اس موقع پر ملّت ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے محمد رفیق شاہ سر،شیخ ایاز الدین سر،صدر معلمہ عفیفہ شاہین میڈم،سوپروائزر شیخ تاج الدین سر،صدیقی نسرین میڈم،کلاس ٹیچر مسفرہ میڈم،شیخ زیان احمد،زوفین کے والد شیخ انیس وغیرہ موجود تھے۔(رپورٹ: شیخ زیان احمد)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!