بیدرضلع بیدر سے

بیدر: ملت کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے ‘مینارٹی ریکروٹمنٹ فورم’ کا قیام، فعال اور نتیجہ خیز رول ادا کرنے کا عزم

بیدر: 24/ جون (پی آر) محمد آصف الدین میڈیا انچارج مینارٹی ریکروٹمنٹ فورم، بیدر کے پریس ریلیز کے مطابق بیدر کے چند ذمہ دارانِ ملت نے سرکاری و غیر سرکاری سطح پر ملت کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی غرض سے ”بیدر مینارٹی ریکروٹمنٹ فورم۔ MRF“ تشکیل دیا ہے۔

فورم کے ذمہ داران کے مطابق حکومت کرناٹک نے اپنے محکمہ پولیس میں مخلوعہ پولیس کانسٹیبل سول (CPC) کی چار ہزار (4000) اور پولیس سب انسپکٹر سول (PSI) کی 402 جائدادوں پر تقررات کرنے کا اعلامیہ (Notification) جاری کیا ہے۔ جس کے مطابق اہل امیدوار مرد و خواتین اور علاقہ کلیان کرناٹک اور جنرل کے علاوہ خصوصی کاسٹ Categories کے لیے تحفظات محفوظ ہیں۔ کانسٹیبل کے اہل امیدوار (2nd PUC/12th Passed) آن لائن درخواست محکمہ پولیس کے ویب سائٹ پر 12/ جولائی 2021ءتک داخل کریں، جبکہ PSI کے اہل امیدوار (گریجویشن یا ڈگری ہولڈر) اپنی آن لائن درخواست 7جولائی 2021ء تک داخل کر سکتے ہیں۔

فورم کے ذمہ داران نے اہل امیدواروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس زریں موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی آن لائن درخواست داخل کرنے کے لیے (آن لائن)سہیل زیراکس 9164146485/9986724932 Mob. اور الامین کالج بیدر Mob.9902093248 دو سنٹرس پرربط کر سکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے ویب سائٹ: www.ksp.gov.in پر وزٹ کریں۔ واضح رہے کہ یہ فورم تقررات آئندہ تمام مراحل جیسے ٹریننگ، کوچنگ و دیگر ضروری کاروائی میں بھر پور مدد کرنے کا ایک واضح منصوبہ رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ آج شام شہر بیدر کے وزڈم اسکول میں مذکورہ بالا فورم کی جانب سے ایک اہم اجلاس بھی منعقد ہوا، جس میں مختلف ایجنڈوں اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غوروخوص کیا گیا۔ اس اجلاس سے قبل شرکائے اجلا س اور صحافیوں کے لیے اسکول انتظامیہ کی جانب سے ایک پرتکلف عشائیہ کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔

اس موقع پر ڈاکٹڑمقصود چندا صدر مینارٹی ریکروٹمنٹ فورم-بیدر و دیگر اراکین عاملہ شکیل احمد جنرل سکریٹری، ڈاکٹر عبد القدیر صاحب، سہیل احمد،سفیان ہاشمی،شعیب، عامر صاحب، فیاض حاحب،، سلطان سیٹھ، سمیع سیٹھ، احمد سیٹھ، مبشر سیٹھ، عبد المنان سیٹھ، نثار احمد، محمد معظم، عبد الستار انجینئر، اعجاز الحق، عبد القادر صاحب، حامد قادری، عامر ایڈوکیٹ و دیگر اراکین فورم نے اجتماعی طور پر تمام دردمندان ملت خصوصاً علماء کرام، ائمہ مساجد، مذہبی، سماجی، سیاسی جماعتوں اور تعلیمی اداروں کے ذمہ داران سے پر خلوص اپیل کی ہے کہ وہ ملت کے نوجوانوں کو پولیس میں بھرتی کے لیے آمادہ کریں اور اہل امیدواروں کو آن لائن درخواست دینے کے لیے تیار کریں، یہ ہمارا ملّی فریضہ ہے، اس موقع کو سنجیدگی سے لیں اور اس اہم کام میں اپنا مثبت، فعال اور نتیجہ خیز رول ادا کر نے اقدام کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!