جرائم و حادثاتعلاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

کرناٹک: عشق کا انجام، دلت نوجوان اور مسلم لڑکی کو اہل خانہ نے کردیا قتل

لڑکی کے والد اور بھائی سمیت 4 افراد گرفتار اور ایک فرار

وجئے پور: وجئے پورہ ضلع میں غیرت کے نام پر قتل کے ایک مشتبہ معاملے میں ایک مسلم کنبہ نے اپنی بیٹی اور ایک دلت نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز یہ واقع وجئے پورہ کے دیوارا ہپراگی تعلقہ کے گاؤں سلاداہلی میں اس وقت پیش آیا جب 19 سالہ بسوراج اور 16 سالہ داوٴلابی منگل کی سہ پہر دونوں کھیت میں تھے، اسی وقت داوٴلابی کے والد اور بھائی 3 دیگر افراد کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور لڑکے اور لڑکی پر پتھروں اور لاٹھیوں سے حملہ کیا اور انہیں قتل کرنے کے بعد وہاں سے فرار ہوگئے۔ بتایا جارہا کہ وہ ان کی خواہش کے خلاف محبت میں تھے۔ مسلم کنبہ نے دونوں کو عشقیہ تعلقات کے خلاف وارننگ بھی کیا تھا لیکن انہوں نے اس پر توجہ نہیں دی۔

وجئے پورہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ انوپم اگروال نے بتایا کہ اس معاملہ میں لڑکی کے والد اور بھائی سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ایک شخص مفرور ہے۔ اطلاع ملنے کے فورا بعد پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ پولیس نے بتایا کہ 2 افراد کو بدھ کے روز گرفتار کیا گیا تھا جبکہ دیگر دو افراد کو جمعرات کے روز پکڑا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!