الیکشن2019تازہ خبریں

جوبیل پرہیں،انہیں جیل بھیجیں گے: نریندر مودی


مظفرپور: 30اپریل (اے این ایس)بہار کے مظفر پور میں وزیراعظم نے اپنی انتخابی ریالی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مہا ملاوٹ کرنے والے لوگوں کی منشا کو سمجھنا بہت ضروری ہے اگرآپ جتنے بھی مہاملاو ٹی ہیں ان میں سے زیادہ تر سیٹوں پر بھی نہیں لڑ رہے ہیں کہ وہ لوک سبھا میں اپوزیشن کا رول ادا کرے۔ اپوزیشن لیڈر کا عہدہ یعنی اپوزیشن لیڈر بننے کے لیے جو قانون ہے کہ لوک سبھا کے 10 فیصد سیٹیں جیتنی پڑے گی۔ 2014 میں دیش کی جنتا نے کانگریس کو بھی اپوزیشن لیڈرنہیں بنایا۔اتنی سیٹیں بھی نہیں مل پائی تھی۔اوراب ان کے بیچ میں ہی لڑائی چل رہی ہے کہ کانگریس والے سوچتے ہیں ہم تو پانچ سال تک اپوزیشن کے لیڈر بھی نہیں بن پائے اور نہ کوئی اور بننا چاہیے اس لیے وہ اپنے مہا ملاوٹی لوگوں کو بھی ان کی ٹانگ کھینچنے میں لگے ہوئے ہیں۔

انہوں نے اپنی ریالی کے دوران صدر کانگریس راہول گاندھی کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا جن کے نصیب میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ نہیں ہے وہ وزیراعظم بننے کا سپنا دیکھ رہے ہیں. ساتھیو ان کے لئے اقتدار سے اوپر کچھ بھی نہیں ہے بس ان لوگوں کو صرف اپنی شان و شوکت اور حفاظت کی فکررہتی ہے۔

انہوں نے اپنی ریالی میں مزید کہا کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ دہلی کی حکومت کمزور رہے۔چاہےیہ لوگ کتنی بھی کوشش کرلیں کالے دھن اور بدعنوانیوں کے خلاف جو مہم ہم نے چلائی ہوئی ہے اس کی رفتاردھیمی نہیں پڑے گی جو بڑے بڑے شاپنگ مالز فارم ہاؤس کھڑے ہوئے ہیں اس کا بھی حساب دینا ہوگا۔ ان کو غریب کا لوٹا ہوا ایک ایک پیسہ لوٹا نا ہی پڑے گا۔ وزیر اعظم نے اپوزیشن پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو بیل پر ہیں انہیں جیل بھیجوائنگے۔ اب اپوزیشن پارٹیوں کو جنتا کی نہیں بلکہ خودان کی اپنی فکر ہے۔وزیراعظم نے اپنے خطاب میں بہار کے پرانے دنوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ بہار میں پھر سے غنڈہ گردی اور بد عنوانیوں کا دور دورہ شروع کیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!