ٹاپ اسٹوری

کورونا سے اموات: معاوضہ دینے کیلئے مرکزی حکومت کے پاس پیسہ نہیں، سپریم کورٹ میں پیش کیا حلف نامہ

کورونا اموات کا معاوضہ معاملہ میں مرکزی حکومت کو رحم دلی کا مظاہرہ کرنا چاہئے: ایس ڈ ی پی آئی

نئی دہلی: 23/جون (پی آر) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کے قومی جنرل سکریٹری کے عبدالمجید کے ایچ نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ کو اپنے حلف نامہ میں کہا ہے کہ مرکز کے پا س کورونا سے مرنے والے تمام لوگوں کے کنبوں کو 4 لاکھ روپئے کا معاوضہ دینے کیلئے پیسہ نہیں ہے۔ حکومت کا یہ موقف انتہائی غیر انسانی اور نا انصافی پر مبنی ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ اپنا موقف تبدیل کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ تمام متاثرین کو مناسب مالیاتی امداد کی جائے۔

حکومت کا  یہ موقف مضحکہ خیز ہے کہ تمام متاثرین کو معاوضہ دینے سے اس سے بہت بڑا مالی بوجھ پڑے گا۔ کوویڈ 19سے جو اموات میں اضافہ ہوا ہے وہ کوویڈ 19وبائی مرض کو قابو پانے میں حکومت کی ناکامی ہے۔ جبکہ دوسرے ممالک میں وبائی مرض کو روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں، مرکزی حکومت نے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتخابی جلسوں اور کمبھ میلہ جیسے بڑے اجتماعات انعقاد کی اور اجازت دی۔ جس کی وجہ سے کوویڈ 19کا بے قابو پھیلاؤ ہوا اور اس کے نتیجے میں اموات واقع ہوئیں۔

ایس ڈی پی آئی قومی جنرل سکریٹری عبدالمجید کے ایچ نے اس بات کی طرف خصوصی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینٹرل وسٹا کے غیر ضروری منصوبے کے ساتھ آگے بڑھنے کیلئے حکومت کے پاس فنڈ کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن کوویڈ 19کے بدقسمت متاثرین کو معاوضہ ادا کرنے کیلئے حکومت تیار نہیں ہے۔ متاثرین کو معاوضے نہ دینے کا یہ غیر اخلاقی موقف غیر انسانی ہے کیونکہ ان میں سے بیشتر مسلسل لاک ڈاؤن اور آمدنی کے نقصان کی وجہ سے دو وقت کی روٹی کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔

سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ ا س خطرے سے دوچاراپنے شہریوں کو درپیش مسائل سے نمٹنے کیلئے زیادہ رحم دلی کا مظاہرہ کرے اور تما م متاثرین کو معاوضہ نہ دینے کا اپنا موجودہ موقف واپس لے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!