بہار کے سیلاب متاثرین کی امداد کرنے راہل گاندھی نے پارٹی کارکنان سے کی اپیل
نئی دہلی: 23/جون- کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بہار کے سیلاب متاثری سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کارکنان سے امداد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’بہار کے سیلاب متاثرین کنبوں سے میری تعزیت۔ وبا کے دور میں یہ آفت ایک بڑا سانحہ ہے۔ میں کانگریس کے ساتھیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ راحتی کاموں میں شرکت کریں۔ ہمارا ہر قدم عوامی کی مدد کے لئے اٹھے، یہی کانگریس کے نظریہ کی اصل شناخت ہے۔‘‘