ریاستوں سےمہاراشٹرا

ایس آئی او ممبئی کا ویژن 2026 کا اجراء، اہداف کی تکمیل کیلئے منصوبے تیار

ملک وملت کی ترقی کےلیے طویل مدت لائحہ عمل منظر عام پر، امت کی تعلیمی، سماجی و معاشی استعداد سازی کا عزم

ممبئی: 20/جون (پی آر) شیخ نجم الہدی پی آر سیکریٹری ایس آئی او ممبئی کی اطلاع کے مطابق بھارتی مسلمان ایک لمبے عرصے سے پچھڑے پن کا شکار ہے، سچر کمیٹی سے لیکر محمود الرحمن کمیٹی اسکا ثبوت ہے۔ مسلمانوں کی دینی، تعلیمی و سماجی پستی اکثر زیر بحث بنی رہتی ہے۔ امت کے حساس اور مخلص افراد ہمیشہ اس زبو حالی پر پریشان بھی رہتے ہے۔ مکالے، مباحثہ، تجزیہ و تبصرہ جہاں کمزوریوں کی نشاندہی کرتے ہے وہی اس بات کی بھی اشد ضرورت ہے کہ ایک منصوبہ بند طریقے سے حالات کو بدلنے کی سنجیدہ کوشش کی جائے۔ اسی احساس اور ذمہ داری کے پیش نظر جماعت اسلامی ہند کی طلباء تنظیم ایس آئی او (ممبئی) نے ویژن ٢٠٢٦ کا خاکہ تیا ر کیا ہے۔ اس خاکہ کی تیاری میں امت کے عوام و خواص، مائرین تعلیم و سماجیات و علماء کے تعاون سے 6 سالہ منصوبہ بنایا گیا ہے۔

مسلمانوں کی دینی اصلاح، سماجی و معاشی بہتری، تعلیمی لیاقت کی بحالی، اسکل ڈیولپمنٹ و غیر مسلموں میں اسلام کی دعوت پیش نظر ہے۔تعلیمی میدان میں خواندگی، صحافی، وکلاء، علماء، ومختلف ماہرین کی تیاری پر خاص توجہ رہےگی۔ ممبئی کے سماجی و سیاسی حالات کے مطابق یہاں کی غیر مسلم آبادی تک اسلام کا تعارف پہچانا اولین ترجیح رکھی گئی ہے۔ مسلمانوں کی معاشی صورت حال کو دیکھتے ہوئے، اسکل ڈیولپمنٹ و تجارتی رہنمائی کے لیے انٹرپرینیرشپ سیل کا قیام بھی کیا گیا ہے۔

اس پورے منصوبہ بند لائحہ عمل کو ٢٠٢٦ کے اہداف کے ساتھ روبہ عمل لایا جایگا۔ ہر سال اس ویژن کے تحت سالانہ ٹارگیٹ طے کیے جائیگے جسکے ذریعے کاموں کے مکمل ہونے اور جائزہ میں مدد ملےگی۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!