ریاستوں سےمہاراشٹرا

ممبئی: طلبہ اور والدین کی راہ نمائی کیلئے 2 روزہ ‘اسپیشیل آن لائن ورکشاپ’

ممبئی: 16/جون (اے این این) جماعت اسلامی ہند، ممبئی شہر کی حلقۂ خواتین، ایس آئی او اور جی آئی او کے زیر اہتمام 10ویں اور 12ویں طلبہ اور والدین کی راہ نمائی کیلئے 2 روزہ خصوصی ورکشاپ 19 اور 20 جون کو انعقاد عمل میں آئیگا۔ جس میں بچوں کی کاؤنسلنگ، کیریر پلانگ، رجحان aptitude، طالب علم کی دلچسپی کے کورسیزاور کیرئیر کا انتخاب کیسے کریں؟ جیسے موضوعات پر ایکسپرٹس اورہ ماہرین کے ذریعہ بہت ہی عمدہ اور کام کی باتیں و رہنمائی ہوگی۔ ایسا بہترین موقع آپ ضائع نہ کریں-

تفصیلات کے بموجب پرورش موضوع پر یہ دو روزہ ورکشاپ رہے گا۔ جس میں “کووڈ19 کے دور میں بچوں کی پرورش اور تعلیم کی راہ میں آنے والے مسائل اور انکا حل ” اور حالات حاضرہ کے چیلنجز نے بچوں پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں، جس کی وجہ سے بچّے ذہنی تناؤ، جسمانی کمزوری اور تذبذب کا شکار ہیں۔ معزز والدین ! جو اپنے بچوں کے مستقبل کے لیے پریشان ہیں، اور ایسے طلبہ و طالبات ! جو تذبذب میں مبتلا ہیں، دسویں اور بارھویں کے نتائج کے بعد آگے کے منصوبے کو لیکر متفکر ہیں ان تمام کے لیے مشاورت و کرییٔر رہنمائی کے لیے دو روزہ ورکشاپ برائے والدین اور طلبہ و طالبات کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پہلے دن بروز سنیچر 19/جون 2021، دوپہر 3 تا شام 5 بجے کا ورکشاپ برائے والدین کیلئے ہوگا، جس میں”جدید دور میں بچوں کی پرورش، ان لائن اور آف لائن انہیں مصروف رکھنے کے طریقے اور موبائل استعمال کےمتبادل۔” موضوع پر مہمان مقرر مبارک کاپڑی مشہور ماہر تعلیم اور چیٔرمین نیشنل ایجوکیشن موومنٹ کا ورکشاپ ہوگا۔

جبکہ دوسرے دن بروز اتوار 20 جون 2021، دوپہر 3 تا شام 5 بجے طلبہ و طالبات کے لیے ورکشاپ ہوگا، جس میں “مناسب کرییٔر کا انتخاب “موضوع پر ڈاکٹر کاظم ملک کرییٔر کاؤنسلر تفصیلی روشنی ڈالیں گے جبکہ “دسویں اور بارھویں کے بعد داخلے میں پیش آنے والی مشکلات و مواقع” عنوان پر عامر انصاری کرییٔر کاؤنسلر اور کالم نگار لکچر دیں گے۔ سوال و جواب کا سیشن : شام 4 تا 5 بجے ہوگا۔

مزید معلومات کے لیے 9820890506/9833950964 پر محترمہ شہناز بانو، عبدالعظیم (گوونڈی) سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

زوم لنک :meeting :https://us02web.zoom.us/j/84479289450?pwd=UXZmNEh6MFM3MjZueHFibVR0eEhQdz09
Meeting id: 844 7928 9450
Password:123

                           

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!