تاج محل کو سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا، اب ٹکٹ آن لائن حاصل کیا جاسکتا ہے
آگرہ: دنیا کے عجائب میں شمار تاریخی عمارت تاج محل کو آج سے سیاحوں کے لئے کھول دیا گیا ہے اور یہاں سیلایوں نے آیا شروع کر دیا ہے۔ تاج محل کے علاوہ آج سے آثار قدیمہ کے زیر انتظام محفوظ تاریخی عمارتوں، مقامات اور عجائب گھروں کو بھی کھول دیا گیا ہے۔ تاج محل کے اندر ایک بار میں 650 لوگوں سے زیادہ نہیں جا سکتے اور ٹکٹ آن لائن حاصل کیا جا سکتا ہے۔