چیف منسٹر یوگی کے گھر کے باہر گونجا ’چندہ چور-گدّی چھوڑ‘ کا نعرہ
لکھنو: ایودھیا میں رام مندر کے لیے خریدی گئی زمین میں بڑے پیمانے پر گھوٹالہ کی بات سامنے آنے سے کانگریس کارکنان نے اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی کی رہائش گاہ پر زبردست احتجاج کیا، مظاہرین نے چندہ چور، گدی چھوڑ جیسے نعرہ تقریباً 20 منٹ تک فضا میں گونجتے رہے، خبروں کے مطابق وزیر اعلیٰ کی رہائش کی طرف جا رہی کانگریس کی خواتین کارکنان کو مرد پولیس اہلکاروں نے زدوکوب کیا ہے اور آخر پولیس انہیں گرفتار کرکے لے گئی۔