خبریںقومی

شری رام صرف پیسہ اور اقتدار حاصل کرنے ہندوتوافاشسٹوں کیلئے ایک سیاسی آلہ ہے: SDPI

نئی دہلی: 14/جون (پی آر) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کے قومی جنرل سکریٹری الیاس محمد تمبے نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ رام جنم بھومی ٹرسٹ کے ذریعہ مندر کی تعمیر کیلئے اراضی خریداری میں ہوئی بدعنوانی حیرت کی بات نہیں ہے۔ ہندوتوا فاشسٹوں کیلئے شری رام کھبی بھی پارسائی یا عقیدت سے جڑا معاملہ نہیں رہا ہے بلکہ ان کیلئے شری رام پیسہ جمع کرنے اور اقتدار حاصل کرنے کا ایک سیاسی آلہ ہے۔ ابتدا ء میں ہندوتوا طاقتوں نے کسی دستاویزی ثبوت کے بغیر تقریبا 500سوسالہ قدیم مسلم عبادت گاہ پر غلط دعوی کرتے ہوئے یہ مسئلہ اٹھایا تھا۔ انہوں نے ہندوتوا عسکریت پسند بریگیڈ کے اعلی رہنماؤں کی موجودگی میں دن کے اجالے میں مسجد منہدم کردی اور ان کیلئے مرکز کے اقتدار کی راہداریوں تک پہنچنے کی راہ ہموار کردی تھی۔

انہوں نے اس معاملے کو تب تک ابلتے رکھا جب تک کہ وہ ملک میں پورے جمہوری اور عدالتی نظام کا بھگوا کرن کرنے میں کامیاب نہیں ہوجاتے اور پھر انہوں نے مسلمانوں کی ملکیت والی وقف زمین میں رام کے نام پر مندر بنانے کیلئے عدالت عظمی سے غیر قانونی طور پر ‘قانونی ‘حکم حاصل کیا۔ ایس ڈی پی آئی قومی جنر ل سکریٹری الیاس محمد تمبے نے اس بات کی طرف خصوصی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلے مارچ میں ہونے والا اراضی کا ایک بہت بڑا گھوٹالہ اب منظر عام پر آیا ہے۔ رام جنم بھومی ٹرسٹ مندر کے احاطے کو وسیع کرنے کیلئے مزید اراضی چاہتا تھا اور اس مقصد کیلئے مندر فنڈ میں کھلے عام ڈکیتی کرتے ہوئے ٹرسٹ نے زمین خریدی ہے۔

ایک شخص مندر کی تعمیر کی جگہ سے متصل زمین کو2کروڑ روپئے میں خریدتا ہے اور کچھ ہی منٹوں میں رام جنم بھومی ٹرسٹ اسی زمین کو 18.5کروڑ میں خریدتی ہے!۔ الیاس محمد تمبے نے اختتام میں کہا ہے کہ جو لوگ شری رام کو سیاسی آلہ کار کے طور پر دیکھتے ہیں اور استعمال کرتے ہیں اور دوسرے عقائد کے لوگوں کو جئے شری رام کا نعرہ لگانے پر مجبور کرتے ہیں وہ شری رام کو رسوا کررہے ہیں۔ ان میں کوئی شرم نہیں ہے، کوئی اخلاقیات اور خدا کا خوف نہیں ہے۔ لہذا، یہ تعجب کی بات نہیں ہے کہ وہ اس طرح کے بدعنوانیوں میں ملوث ہیں اور افسوس کی بات یہ ہے کہ اصلی رام بھکتوں کا مقدر ان فرضی رام بھکت اور ان کی دھوکہ دہی سے دوچار رہنا ہے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!