بسواکلیان شہر کو پاک صاف کرنے بی جے پی سیوا سنگھ کی مہم جاری
بسواکلیان: 13/جون (کے ایس) بسواکلیان بی جے پی سیوا سنگھ کی جانب سے صفائی ابھیان شروع کیا گیا ہے۔بسواکلیان کے مختلف محلہ جات میں سلسلہ وار صفائی انجام دے رہے ہیں۔ اسی طریقے سے مدینہ کالونی، گنگا کالونی میں صفائی کا اہتمام کیا گیا۔ جسکی قیادت سیٹی بی جے پی صدر کرشنا گوننے اور مائیناریٹی صدر امیر الدین ملاء شامل تھے۔
یاد ہوگا کہ گذشتہ ضمنی الیکشن کے بعد بی جے پی کے ایم ایل اے شرنوں سلگر منتخب ہو نے کے بعد وہ بھی مختلف محلہ جات بالخصوص سلم علاقوں میں انہوں نے موٹر سائیکل (ٹو وھیلر)پر بلدیہ کی حدود میں دورہ کرتے ہوئے انکے بنیادی مسائل کو حل کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔
گذشتہ ایک ماہ سے صفائی کا کام مختلف مقامات پر انجام دے رہے ہیں کیونکہ بارش کا موسم آپہنچا ہے اسلئے تمام شہر کے نالیوں کو صاف صفائی اور بارش کے پانی کے نکاسی کا راستہ صاف ہو۔رکن اسمبلی شرنوں سلگر کی پہلی توجہ نالیوں کی صفائی راستوں کی تعمیر کا منصوبہ بناکر میدانِ عمل میں کود پڑے ہیں۔
اس موقع پر کرشنا گونے،راجو راجولے،وشواناتھچیراڈے،پردیپ مجنایکا،راہول رانگدل،شیوشنکر امرشٹی،وینود بڈگیکر،پرامئکھ گوریشا،امولا سدانند،ابھیجیت مُتتے،سنتوش امرشٹی،کوی راجا سدآنند،دھنراج لاڈے،بھدرو زنگے،ڈسٹرکٹ مائناریٹی مورچہ پریسیڈنٹ امیر الدین مُلاء وغیرہ موجود تھے۔