اترپردیشٹاپ اسٹوریریاستوں سے

دولہے کو نشہ میں لڑکھڑاتا دیکھ کر دلہن کا شادی سے انکار! بارات خالی ہاتھ واپس

شادی کی رسومات ادا ہونے ہی والی تھیں کہ دلہن کو معلوم ہوا کہ دولہا حالت نشہ میں ہے اور اس کے منہ میں گٹکا بھی ہے، اس سے ناراض ہو کر پرینکا نے شادی سے انکار کر دیا

بلیا: اترپردیش کے بلیا ضلع کے منیار پولیس اسٹیشن کے علاقہ مسرولی گاؤں میں ایک دلہن نے دولہے کی شراب نوشی اور گٹکا کھانے کی وجہ سے شادی سے انکار کر دیا، جس کے بعد بارات دلہن کے بغیر خالی ہاتھ واپس لوٹ گئی۔

منیار پولیس اسٹیشن کے انچارج شیلندر سنگھ نے بتایا کہ مسرولی گاؤں کی رہائشی پرینکا راجبھر کی شادی کھیجوری تھانہ علاقہ کے رہائشی سندیپ راجبھر سے ہونا قرار پائی تھی۔ شادی کی تقریب 5 جون کو منعقد ہونی تھی اور بارات مقررہ تاریخ پر مسرولی گاؤں پہنچ گئی۔

انہوں نے بتایا کہ شادی کی رسومات آخری مراحل میں تھیں کہ دلہن کو معلوم ہوا کہ دولہا شراب کے نشے میں ہے اور اس کے منہ میں گٹکا بھی تھا۔ اس کی وجہ سے پرینکا نے شادی سے انکار کر دیا اور بارات کو شادی کے بغیر خالی ہاتھ ہی واپس لوٹنا پڑا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!