ضلع بیدر سے

ہمناآباد: راج شیکھر پاٹل نے بلدیہ کی صفائی گاڑیوں کا افتتاح کیا

ہمناآباد: 4/جون (ایس آر) ہمناآباد بلدیہ کی جانب سے کچرے کی نکاسی کے لیے 7 چھوٹی گاڑیاں خریدی گئی ہیں، جنکا آج راج شیکھر پاٹل نے افتتاح کیا۔ یہ گاڑیاں ہمناآباد کے تمام وارڈس میں گشت کرتے ہوئے ہردن کچرے کی صفائی کو انجام دیں گی۔ امکان ہے کہ ان گاڑیوں کی وجہہ سے ہمناآباد میں کچرے کی نکاسی کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہو گا۔اس موقع پر ایم ایل سی ڈاکٹرچندر شیکھر پاٹل، ابھیشک پاٹل، صدر بلدیہ کستور بائی، رکن بلدیہ محمد افسرمیاں، رکن بلدیہ محمد مکرم جاہ، سید ظفر اسلم،محمد سلیم جونئیر ہیلتھ انسپکٹر، کے علاوہ بلدیہ کے دیگر عہدیداران موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!