’طلبا کی زندگیاں کسی بھی امتحان سے زیادہ اہم‘ اوڈیشہ بورڈ کے امتحانات بھی منسوخ
کورونا بحران کے پیش نظر مختلف ریاسوں کے تعلیمی بورڈں کی جانب سے 12ویں جماعت کے امتحانات منسوخ کئے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی ضمن میں جمعہ کے روز اوڈیشہ بورڈ نے 12 جماعت کے امتحانات منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ نوین پٹنائک نے کہا، کہ طلبا کی زندگیاں کسی بھی امتحان سے زیادہ اہمیت کی حامل ہیں۔‘‘