ریاستوں سےکرناٹک

کرناٹک: ’12ویں کا امتحان1 دن میں’ کی تجویز پرغور کررہی ہے ریاستی حکومت

کرناٹک حکومت نے جولائی/اگست میں PUC کے ‘ایک روزہ’ امتحان لینے کی تجویز پرغور کررہی ہے۔

بنگلورو: مرکزی بورڈوں نے اپنی جماعت کے 12 کے امتحانات منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن ریاستی حکومت جو ابھی اس مسئلے پر کوئی حتمی فیصلہ لینا باقی ہے. اس دوران ریاست کرناٹک میں والدین اور طلباء نے بورڈ امتحانات منسوخ کرنے کے مرکز کے فیصلے کی تقلید کرنے کے لئے دباؤ بنایا ہے، اسی دوران کرناٹک حکومت نے امتحانات منسوخ نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 2-PUC طلباء کے لئے صرف ‘ایک روزہ’ امتحان لینے پر غور کررہی ہے۔

پری یونیورسٹی ایجوکیشن کے محکمہ کے ذرائع جو وزیر اعلی بی ایس یدیورپا کی زیرصدارت میٹنگ کے دوران موجود تھے نے بتایا کہ کرناٹک حکومت نے امتحانات منسوخ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کرناٹک حکومت نے امتحانات کو آگے بڑھنے کا ارادہ رکھتے ہوئے جولائی کے آخر میں یا اگست 2021 کے پہلے ہفتے میں امتحانات کے انعقاد کے امکان پر بات کررہی ہے۔ مزید بتایا گیا کہ II PUC کے امتحانات کو منسوخ کرنے کا کوئی سوال نہیں ہے۔ کیونکہ حکومت اور نجی شعبے میں کئی ملازمتوں کے لئے قابلیت (II PUC) ضروری ہے۔

“ہم طالب علموں کو کسی بھی تین مضامین کا انتخاب دے کر ایک روزہ امتحان دینے کا ارادہ کر رہے ہیں۔ امتحان متعدد انتخاب سوالات (MCQ)کی شکل میں ہوگا۔ میٹنگ کے دوران 2 سیشنوں میں (ہر سیشن کے لئے کم مدت کے ساتھ) امتحانات منعقد کرنے پر بھی بات چیت کی گئی۔

پری یونیورسٹی ایجوکیشن کے ڈائریکٹر نے بدھ کو امتحانات کے بارے میں رائے اکٹھا کرنے کے لئے اضلاع کے تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز کے ساتھ ایک مجازی میٹنگ بھی کی۔

وزیراعلی بی ایس یدیورپا سے ملاقات کے دوران تبادلہ خیال میں ایک دن میں امتحان لینے کی تجویز پر غور کیا گیا۔ اگر یہ تجویز قبول کی جاتی ہے تو کلاس 10 (ایس ایس ایل سی) اور کلاس 12 (پی یو سی) کے امتحانات متعدد انتخاب سوالات (ایم سی کیو) فارمیٹ میں ہوں گے۔ اعلی ذرائع نے بتایا کہ پرائمری اور سیکنڈری ایجوکیشن کے وزیر ایس سریش کمار نے اس خیال میں اپنی حامی بھری ہے۔ محکمہ پرائمری اور ثانوی تعلیم اس طرح کے امتحانات کی اجازت چاہتا ہے اور امتحانات کرنے کی ضرورت کو جواز پیش کیا ہے کیونکہ ایس ایس ایل سی اور II PU میں حاصل کردہ نمبر/ گریڈ کالجوں میں داخلے کے لئے ضروری ہیں۔ تاہم بدھ کو ہونے والے اجلاس میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا۔

محکمہ کے منصوبے کے مطابق زبانوں کے بارے میں کوئی تشخیص نہیں کیا جائے گا اور طلبا کو تین بنیادی مضامین کا انتخاب کرنا پڑے گا جن میں ان کی جانچ ہونی چاہیے، اس کا انتخاب خود طلبہ کریں گے۔ یاد رہے 12وی‏ں جماعت کے امتحان کے لئے 6.86 لاکھ امیدواروں نے اندراج کیا ہے ، جبکہ ایس ایس ایل سی 10 ویں کے امتحان کے لئے 8.76 لاکھ امیدواروں نے اندراج کیا ہے۔

فارمیٹ ایشو

تاہم ، اساتذہ اور کالج کے پرنسپلز کا کہنا ہے کہ ایم سی کیوز (‏MCQ)کا انعقاد کرنے کا اقدام طلباء کے ساتھ بہتر نہیں ہوگا کیونکہ وہ سال بھر مختلف فارمیٹ کے ساتھ امتحان کی تیاری کر رہے ہیں۔

نجی پری یونیورسٹی کالج کے پرنسپل نے کہا کہ “محکمہ کو یا تو اصلی شکل میں امتحان کروانا چاہئے یا پھر امتحان کو یکسر منسوخ کرنا چاہئے۔ ایم سی کیو کا انعقاد محض الجھن پیدا کردے گا اور طلبہ کو زیادہ پریشان کردیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!