تازہ خبریںخبریںقومی

25سے زیادہ بل پاس کرائے جانے ہیں، جس کےلئے پارلیمنٹ اجلاس10 دن اور بڑھانا ہوگا: بی جےپی صدر امت شاہ

نئی دہلی: 23جولائی- بھارتیہ جنتاپارٹی(بی جےپی) کے صدر امت شاہ نے آج اشارہ کیا کہ پارلیمنٹ کا موجودہ اجلاس دس دن کےلئے بڑھایا جاسکتا ہے کہ تاکہ 25سے زیادہ زیر التوا بل پاس کرائے جاسکیں۔
ذرائع نے بتایا کہ بی جےپی پارلیمانی پارٹی کی منگل کو پارلیمنٹ کی لائبریری میں ہوئی میٹنگ میں مسٹر شاہ نے اس ضمن میں اشارہ دیا۔انہوں نے کہا کہ 25سے زیادہ بل پاس کرائے جانے ہیں اور اس کےلئے پارلیمنٹ اجلاس دس دن اور بڑھانا ہوگا۔اس کےلئے وہ تیار رہیں۔

میٹنگ میں وزیراعظم نریندرمودی ،وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ،بی جےپی کے کارگزار صڈر جگت پرکاش نڈا،راجیہ سبھا میں بی جےپی کےلیڈر تھاور چندگہلوت ،پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی وغیرہ بھی موجود تھے۔میٹنگ میں بی جےپی کے نئے پارٹی جنرل سکریٹری بی ایل سنتوش بھی شامل ہوئے اور ارکان پارلیمنٹ سے ان کا تعارف کرایاگیا۔

میٹنگ میں مرکزی جل شکتی کے وزیر گجیندر سنگھ شیکھاوت نے ہر کھیت اور ہر گھر میں جل پہنچانے کے حکومت کے عہد اور اس پر عمل درآمدی کے روڈمیپ کے سلسلے میں ایک پیش کش دی گئی۔ملک کے مختلف حصوں میں پانی کی فراہمی کی صورت حال کی تفصیل دی اور جن ملکوں میں پانی ایک دم ختم ہوگیاتھا۔ان ملکوں میں کس طرح سے پانی کو پھر سے لایاگیا۔ان کے تجربوں کی معلومات دی گئی۔
ذرائع کے مطابق مسٹر شیکھاوت نے ارکان پارلیمنٹ سے اپنے اپنے علاقے میں آبی بحران کے نقائط کو نوٹ کرنے اور ان سے نمٹنے کے طریقوں کے بارے میں مشورے دینے کی اپیل کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!