ریاستوں سےکرناٹک

صحافیوں کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان کرنے ویلفیئر پارٹی کی اپیل

 بنگلور: 2/جون (پی آر) کورونا وارئرس کی شکل میں اپنی جانوں  کی پرواہ کئے بغیراس لاک ڈائون کے درمیان بھی مسلسل خدمات انجام دے رہے صحافیوں  کیلئے حکومت کی جانب سے خصوصی پیکیج کا اعلان کیاجانا چاہئے۔اس بات کا مطالبہ ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے ریاستی صدر وسکریٹری حبیب اللہ نے کیا ہے۔

انہوں نے ریاستی حکومت پر زور ڈالتے ہوئے بتایا کہ مہلک وباء کی روک تھام کیلئے حکومت جسطرح کام کررہی ہے، کیاکیا منصوبے تیارکئے جارہےہیں ان تمام کی تفصیلات اورخبریں عوام تک پہنچانے میں میڈیا بہت محنت کرتاہے۔ ایسے حالات میں صحافیوں کو مالی طور پرمضبوط بنانےکیلئے حکومت کی جانب سے کام ہونا چاہئے اور صحافیوں  کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان کیا جانا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوویڈ 19 انفیکشن کے بارے میں عوامی شعور پیدا کرنے کیلئے اپنی زندگیوں کی پرواہ کئے بغیر یہ صحافی کام میں مصروف ہیں اور اس لاک ڈاؤن کے بعد سے صحافی برادری بھی شدید مالی مشکلات و پریشانی کا شکار ہوچکاہے۔ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ فوری طور پر صحافیوں  کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان کرے اور اس شعبے کو بچائیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!