دسمبر2021 سے قبل ٹیکہ کاری مکمل کرلینے کا دعویٰ محض ایک دھوکہ اور بے بنیاد: ممتا بنرجی
کولکتہ: کانگریس کی ملک کے تمام باشندگان کو مفت ٹیکہ لگانے کی مہم شروع ہونے کے بعد مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بھی کہا ہے کہ سبھی کو مفت ویکسین فراہم کی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا، ’’دسمبر 2021 سے قبل ٹیکہ کاری مکمل کر لینے کا دعویٰ محض ایک دھوکہ ہے۔ وہ بے بنیاد باتیں کر رہے ہیں۔ مرکز کی طرف سے ریاستوں کو ویکسین فراہم نہیں کی جا رہی ہیں۔ مرکز کو چاہئے کہ ریاستوں کو ویکسین فراہم کرے اور یہ سبھی کو مفت دی جائے۔‘‘