ریاستوں سےکرناٹک

کرناٹک میں7 جون کے بعد مرحلہ وار ختم ہوسکتا ہے لاک ڈاؤن: ڈپٹی سی ایم

کرناٹک کے نائب وزی اعلی سی این اشوتھ نارائن نے کہا کہ 7 جون کے بعد لاک ڈاؤن مرحلہ وار ختم ہوسکتا ہے، یہ کیسے کرنا ہے؟ یہ سوال اہم ہے، جس کا ابھی کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

وزیر صحت کے سدھاکر نے کہا کہ COVID کمیٹی نے کہا ہے کہ روزانہ تازہ کیسز 5000 سے کم ہونے کے بعد اس کی روک تھام میں نرمی کی جاسکتی ہے

خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے حوالے سے کرناٹک حکومت 7 جون سے ریاست میں کوویڈ پر مبنی پابندیوں کو کم کرنا شروع کردے گی، نائب وزی اعلی سی این اشوتھ نارائن نے منگل کو زور دے کر کہا کہ مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، ہریانہ ، دہلی سمیت متعدد ریاستی اور UT حکومتوں نے کورونا وائرس کیسوں کی تعداد میں نمایاں کمی کے باعث ان لاکنگ عمل شروع کردیا ہے ۔

نارائن نے منگل کے روز کہاکہ “ان لاک ایک ہی وقت میں یا مرحلہ وار طریقے سے کیا جانا چاہئے۔ یہ ایک اہم سوال ہے۔ 7 جون کے بعد یہ کیسے کرنا ہے، اس کےلیے ابھی کوئی منصوبہ نہیں ہے ایک ساتھ کرنا ہےیا پھر یہ مرحلہ وار ہوسکتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا، حکومت ماہرین اور دوسروں سے رائے اکھٹی کر رہی ہے اور تمام پہلوؤں پر غور کرنے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔ یہ تبصرہ اس دن سامنے آیا ہے جب ریاست میں سرگرم تعداد 3 لاکھ کے نیچے آتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!