بگدل میں رات 9بجے تک ہوئی پولنگ، ووٹنگ مشین ہوئی خراب
بگدل: 30 اپریل (اے این ایس) بیدر لوک سبھا انتخابات کے دوران بگدل میں ووٹنگ مشین کی خرابی کا مسئلہ درپیش آیا۔ جس کے سبب رائے دہندگان میں بے چینی محسوس کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق حلقہ لوک سبھا بیدر کےموضع بگدل کےپولنگ اسٹیشن نمبر 126 میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی خرابی کا مسئلہ درپیش ہوا، جس کے سبب تقریبا 8 بج کر 50 منٹ پر دوسری ووٹنگ مشین کو ذمہ داران کی طرف سے تنصیب کی گئی۔
پو لنگ آفیسر نے تقریبا 5 بج کر 15 منٹ پر الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں خرابی کے مسئلہ کواپنے محکمہ کے اعلیٰ ذمہ داران تک بات پہنچائی لیکن تقریبا تین گھنٹے بعد دوسری مشین کو تنصیب کیا گیا۔جس کے بعد رائے دہندگان نےاپنے ووٹ کا استعمال کیا۔ اس اسٹیشن پر موجود بعض رائے دہندگان اور دیگرلوگوں میں مشین میں ڈالے گئے ووٹوں کےمتعلق شک کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق اسٹیشن پر موجود انتخابی عملے کو رات 9بجے تک پولنگ اسٹیشن پر دیکھا گیا۔ مشین کی خرابی سے متعلق پولنگ آفیسر سےتفصیلات حاصل کی۔