وزیراعظم اور وزیر داخلہ لکشدیپ کے لوگوں کی آواز سنیں: ایم پی محمد فیضل
لکشدیپ کے نئے ایڈمنسٹریٹر (منتظم) پرفل کھوڑا پٹیل کی جانب سے نافذ کئے گئے نئے اصول و ضوابط کے خلاف مقامی لوگوں میں زبردست غم و غصہ کے درمیان یہاں کے رکن پارلیمنٹ محمد فیضل نے کہا ہے کہ یہاں پر نیا اڈمنسٹریٹر تعینات کیا جائے۔ انہوں نے کہا، ’’پرفل کھوڑا پٹیل جو اصول و ضوابط نافذ کر رہے ہیں وہ تمام عوام مخالف ہیں۔ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو لوگوں کے غصہ کو سمجھنا چاہئے اور نیا اڈمنسٹریٹر مقرر کرنا چاہئے۔ یہ یہاں کے مقامی لوگوں کا مطالبہ ہے۔‘‘
انہوں نے کہا، ’’لکشدیپ سب سے کم جرائم والا علاقہ ہے، لہذا یہاں غنڈہ ایکٹ کے اطلاع کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ نیز ان کا اس حکم صادر کرنا کہ جزیرہ کے باشندگان کیا کھائیں، غیر آئینی عمل ہے۔‘‘