ڈاکٹروں کی تنظیم نے رام دیو کو 1000 ہزار کروڑ کا ہتک عزت کا نوٹس بھجوایا
نئی دہلی: وزیر صحت کی اپیل پر رام دیو کے ڈاکٹروں کے حوالہ سے دئے گئے اپنے بیان کو واپس لینے کے باوجود ڈاکٹروں کا غصہ کم نہیں ہو رہا ہے۔ ڈاکٹروں کی تنظیم آئی ایم اے اتراکھنڈ نے رام دیو کو نوٹس بھیجتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ اپنے بیان پر 15 دنوں کے اندر ویڈیو جاری کر کے معافی نہیں مانگیں گے تو ان سے ایک ہزار کروڑ روپے کے ہرجانے کا مطالبہ کیا جائے گا۔