خبریںقومی

وزیرتعلیم سے SIO کا مطالبہ: امتحان گاہ کے بجائے داخلی جانچ یا گھر بیٹھے امتحانات لیے جائیں

بارہویں جماعت CBSE بورڈ امتحانات امتحان گاہ میں پرچوں کی بجائے داخلی جانچ یا گھر بیٹھے امتحانات لیے جائیں۔ اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آئی او) کی وزیرِ تعلیم سے مانگ

نئی دہلی: 25/ مئی (پی آر) اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا نے مرکزی حکومت سے اپیل کی کہ وہ سی بی ایس سی بارہویں جماعت کے امتحانات امتحان گاہ میں لینے کی بجائے جانچ کے دیگر ذرائع دریافت کریں جیسے داخلی جانچ یا گھروں میں ہی امتحان لیں۔ سابق میں ایس آئی اونے سی بی ایس سی بورڈ کو تجویز پیش کی تھی کہ وہ امتحانات کو منسوخ کریں اور طلبہ کو داخلی جانچ (Internal Assessment) اور مسلسل جامع تشخیص (Continuous Comprehensive Evaluation) کی بنیاد پر پروموٹ کردیں۔ بورڈ نے دسویں جماعت کے سلسلہ میں ایس آئی او کے مطالبہ کو قبول کرلیا لیکن ۱۲ویں کے ضمن میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں لیا۔ 

ایس آئی اونے ایک اور خط میں مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکھریال سے اسی مطالبہ کو دوہرایا۔ تاہم حالیہ میٹنگ میں مختلف ریاستی حکومتوں نے امتحانات کی منسوخی پر رضامندی ظاہر نہیں کی۔ لہذا ایس آئی او نے امتحانات کے سلسلہ میں متبادل تجاویز پیش کیں۔

محمد سلمان احمد صدر، ایس آئی او اف انڈیا نے کہا کہ بعض وجوہات کی بنا پر بورڈ منعقد نہ کئے جانے کی صورت میں ایس آئی او یہ تجویز پیش کرتی ہے کہ امتحانات Open Book یا پھر گھر بیٹھے (take-home) کی شکل میں منعقد کیے جائیں۔ سوالیہ پرچہ اور جوابی بیاض طلبہ کے گھروں پر فراہم کئے جائیں۔ ساتھ ہی امتحان مکمل کرنے کے لیے وقت بھی فراہم کیا جائے۔ امتحان مکمل ہونے کے بعد طلبہ اپنے جوابی بیاض کو امتحان مراکز پر جمع کرواسکتے ہیں”۔ 
اس کے ساتھ ساتھ طلبہ کے بوجھ کو کم کرنے کے لئے مضامین کو محدود کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا جاسکتا ہے۔ ایسے میں طلبہ کو اپنی پسند کے کسی بھی تین مضامیں کو منتخب کرنے کی آزادی دی جاسکتی ہے۔ 

سلمان احمد نے مزید کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ بہت ضروری ہے کہ کسی بھی حالت میں امتحانی مرکز میں پرچے نہیں ہونے دیا جائے۔ احتیاطی تدابیر کے باوجود بھی طلبہ کا اتنا بڑا مجموعہ، اساتذہ اور دیگر عملہ نہ صرف اس عمل میں شامل افراد بلکہ عوام کے لئے بھی انفرادی اور اجتماعی طور پر نقصان دہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!