ایسٹرسنڈے کےموقع پرسری لنکامیں سلسلہ واربم دھماکے129ہلاک اور300 زخمی
کولمبو: سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں 3 کیتھولک چرچوں اور 3 پانچ ستارہ ہوٹلوں کو نشانہ بنا کر کیے گئے بم دھماکوں میں کم از کم 129 افراد کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں، جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔
سری لنکا کے حالات پر ہندوستان کی گہری نظر
ہندوستان، سری لنکا میں گرجا گھروں میں ایسٹر کے تہوار پر ہوئے بم دھماکوں کے بعد واقعہ پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور ہندوستان کی جانب سے کسی بھی طرح کی مدد کے لئے ہیلپ لائن شروع کی ہے۔
وزیر خارجہ سشما سوراج نے یہاں ٹوئٹر پر کہا کہ وہ سری لنکا میں ہوئے بم دھماکوں کے سلسلہ میں کولمبو میں ہندوستان کے ہائی کمشنر سے مسلسل رابطے میں ہیں اور حکومت وہاں کی صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
دھماکوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد لگاتار بڑھ رہی ہے۔ سری لنکائی میڈیا کے مطابق تاحال 129 افراد کے ہلاک ہونے اور 300 سے زیادہ افراد کے زخمی ہونے کی طلاع ہے۔ ایسٹر سنڈے کے موقع پر دونوں ہی چرچ میں بڑی تعداد میں لوگ عبادت کے لئے جمع ہوئے تھے۔ پولس نے بتایا کہ کولمبو کے شنگریلا اور كنگسبري ہوٹل میں بھی دھماکے ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔
کولمبو اور بٹي كلووا میں ہوئے حملہ کے بعد ہندوستانی ہائی کمیشن نے ہیلپ لائن شروع کر دی ہے اور ہندوستان سے کسی بھی طرح کی معلومات یا مدد کے لئے ان نمبروں پر رابطہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ یہ نمبر اس طرح ہیں:
- 94777903082 +
94777902082 +
94772234176 +
94112422788 +
94112422789 +