بیدر: انتقال پُرملال
بیدر: 16/مئی(اے ایس ایم) اہلیہ محترمہ جناب غلام مکرم ساکن نورخان تعلیم بیدر کا گزشتہ شب سرکاری دواخانہ بیدر میں انتقال پُرملال ہوگیا۔ مرحومہ کی نماز جنازہ کل یعنی 15/مئی کی صبح کی اولین ساعتوں میں مسجد تعلیم نورخان بیدر میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ قبرستان(ابائی قبرستان)مسلم چوک بیدر میں عمل میں آئی۔ مرحومہ صوم صلوۃ کی پابند تھیں، ملنسار،خوش اخلاق اورپیشہ تدریس سے وابستہ تھیں۔
پسماندگان میں شوہر کے علاوہ ایک دختر، دو فرزندان غلام ذیشان، غلام آعظم شامل ہیں۔مرحومہ احمد مظفرالدین جاوید،احمد مظہر الدین حاجی،احمد معز الدین ساجدسوپر پریس بیدر کی حقیقی ہمشیرہ تھیں۔آج 16مئی بعد نماز عصر فاتحہ سیوم اور پیشکشی چادر گل عمل میں آئی۔فرزندان و برادران نے دعائے مغفرت کی گذارش کی ہے۔