انتقال پُرملال

صدرتحریک منہاج القرآن شاخ بیدر، محمد کفایت اللہ صدیقی کا سانحہٴ ارتحال

بیدر: 16/مئی(اے ایس ایم) بیدر کی معروف دینی شخصیت محبِ اہل سنت جناب محمد کفایت اللہ صدیقی صدر تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل شاخ بیدر ساکن پنسال تعلیم بیدر کا آج صبح بعمر 66سال سرکاری دواخانہ بیدر میں سانحہ ارتحال ہوگیا۔ ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر جامع مسجد بیدر میں مرحوم کے بھائی جناب محمد عطاء اللہ صدیقی امام جامع مسجد کی امامت میں اداکی گئی اور تدفین احاطہ قبرستان درگاہ حضرت سید راجہ مستان مسجد قباء بیدر میں بہ دیدہ نم عمل میں آئی۔

مرحوم مولوی محمد کرامت اللہ صدیقی خطیب و امام جامع مسجد بیدر کے بڑے صاحبزادے تھے۔ مرحوم سچے عاشق رسولﷺ تھے۔بیشمار مذہبی جلوسوں،جلسوں میں شرکت کرتے اورنعرہ تکبیر اللہ اکبر، نعرہ رسالت یارسول اللہﷺ کے نعروں سے لوگوں کے جسموں میں ایمانی حرارت گرماتے۔مرحوم بیشمار خوبیوں کے مالک تھے۔واضح رہے کہ مرحوم کے بھائی حکیم محمد فصیح اللہ صدیقی مبلغ دعوت اسلامی بیدر کا 19اپریل 2021کو انتقال ہوا تھا کہ یہ دوسرا غم رونما ہوا۔جیسے ہی آپ کے انتقال کی اطلاع عام ہوئی لوگ مکان پہنچ کر اوربذریعہ فون پرسہ دیااورصبر کی تلقین کی جلوس، نماز جنازہ، تدفین کے موقع پر ممتاز علمائے دین،معززین، دوست احباب رشتہ داروں کی کثیر تعداد جن میں ڈاکٹر سید حسام الدین عذیر جانشین قاضی بیدر، مولانا مفتی محمد فیاض الدین نظامی صدر نائب قاضی، حافظ نذیر احمد شرفی، جمیل احمد عطاری،صلاح الدین عطاری، محمد رفیع الدین نوری، محمدتاج الدین نوری،شاہ حامد محی الدین قادری،محمد عبدالصمد منجووالا،اور دیگر موجود تھے نے برادر اورفرزند ان کو پرسہ دیتے ہوئے دعائے مغفرت کی۔

محمد عبید اللہ خان عطاری نے مکان مسجد اور قبرستان میں نعت رسول و منقبت پیش کرتے ہوئے ہر آنکھ کو تر کردیا۔فاتحہ سیوم 17مئی بروز پیر بعد نماز ظہر تا عصر جامع مسجد بیدر میں مقرر ہیں۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان دو دختران شامل ہیں۔ جناب سید لطیف الدین قادری خسرو صدر قاضی بیدر، مولانا مفتی سید سراج الدین نظامی، حافظ مونس کرمانی نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اللہ پاک سے دعا کی ہے کہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور جمیع پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!