تازہ خبریں

اسرائیلی حملوں میں 126 فلسطینی شہید، 830 زخمی، اسپتالوں میں زخمیوں کی گنجائش ختم

غزہ کی پٹی میں اسپتال زخمیوں سے بھر گئے ہیں اور ان کے پاس مزید زخمیوں کےعلاج کے لیے گنجائش نہیں رہی ہے۔

غزہ میں اسرائیلی بمباری کے بعد کا منظر

پانچ دن سے اسرائیل کے فضائی حملے جاری ہیں اور اقوام متحدہ سمیت پوری دنیا خاموش ہے۔ غزہ میں اسارئیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک 126 افراد شہید ہو چکے ہیں اور 830 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔حماس بھی جوابی کارروائی میں راکٹ داغ رہا ہے ۔ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں حماس اور اسرائیلی فوج کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔ حماس کے راکٹ حملوں میں آٹھ اسرائیلی ہلاک ہو ئے ہیں۔

دوسری جانب ٹی وی چینلوں‌ کے نامہ نگاروں کے مطابق جمعہ کے روز غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوج کی بڑی تعداد کو غزہ کی سرحد پر جاتے دیکھا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز جنوبی غزہ میں خان یونس کے مقام پر کئی مقامات پر بمباری کی ہے۔اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں بندرگاہ کے قریب پولیس کے ہیڈ کواٹر پر بنباری کی ہے۔ ایک خبر کے مطابق غزہ کی پٹی میں اسپتال زخمیوں سے بھر گئے ہیں اور ان کے پاس مزید زخمیوں کےعلاج کے لیے گنجائش نہیں رہی ہے۔

اسرائیل نے بڑی تعداد میں‌فوج غزہ کی سرحد پر پہنچا دی ہے جس کے بعد کسی بھی وقت زمینی کارروائی شروع ہوسکتی ہے۔ خبر رساں ادارے ‘اے پی’ کے مطابق غزہ کی شمالی سرحد پر اسرائیلی فوج نے بھاری توپ خانہ اور ٹینک منتقل کردیے ہیں جس کے بعد کسی بھی وقت بری کارروائی شروع ہوسکتی ہے۔

ادھر دوسری جانب غزہ کی پٹی سے فلسطینی مزاحمت کاروں‌نے یہودی کالونیوں‌پر متعدد راکٹ داغے ہیں۔العربیہ کے نامہ نگار کے مطابق گذشتہ شب حماس کی طرف سے اسرائیلی علاقوں پر 200 راکٹ داغے گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ گذشتہ سوموار سے اب تک غزہ کی پٹی سے 2 ہزار گولے یا راکٹ داغے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!