عبدالسمیع اعظم کے سانحہٴ ارتحال پر جمعیت اہلِ حدیث بیدر کا تعزیتی بیان
بیدر: 8/مئی (اے ایس ایم) شاہ حامد محی الدین قادری سکریٹری جمعیت اہلِ حدیث ضلع بیدر کے پریس نوٹ کے بموجب جمعیت اہلِ حدیث بیدر کے امیر محمد فیاض الدین‘محمد مجیب الرحمن قاسمی‘شیخ سلیم‘عامر خان محمد اظہر الدین فہیم‘ارشد محی الدین‘عبدالقادراُسامہ اور جناب عبدالقادرریٹائرڈسی پی آئی‘مرزا اعظم بیگ سابق امیر‘راشد قادری سابق امیر ارکان‘کارکنان جمعیت اہلِ حدیث بیدر نے عبدالسمیع اعظم نائب صدر جمعیت اہلِ حدیث ضلع بیدر کے اچانک انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اِظہار کرتے ہیں اور نہ صرف جمعیت بلکہ مسلمانان بیدر کے لئے عظیم سانحہ اور ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیتے ہیں‘ مرحوم ہر وقت دینی سرگرمیوں میں اپنے آپ کومصروف رکھتے‘خوش اخلاق و اخلاص نیت کے ساتھ اللہ کی رضا کے لئے فلاحِ انسانیت کیلئے خدمات انجام دتے تھے۔
عبدالسمیع اعظم کا اچانک سانحہ ارتحال مسلمانانِ بیدر کیلئے عظیم خسارہ اور ناقابل تلافی نقصان ہے،وہ ایک عظیم حوصلہ مند نوجوان تھے۔ دینی،رفاہی اور ملی کاموں میں پوری زندگی انہوں نے اپنی صرف کی تھی مرحوم ہمیشہ پیش پیش اور ملت کے کاموں میں نمایاں رہتے تھے۔مذہبی ہم آہنگی اور مسلکی یکجہتی آپ کی شناخت تھی۔ موت ایک حقیقت ہے لیکن کچھ شخصیت کی موت ایسی ہے جو بھلانا مشکل ہوتاہے۔
بلاشبہ عبدالسمیع اعظم بھی ایسی ہی شخصیت ہے جنہیں زمانہ مدتوں یاد رکھے گا۔انہوں نے کہاکہ ہم ان کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہیں اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے۔جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اوراور اہل عیال و لواحقین کو صبر جمیل عطائے فرمائے۔ اور جمعیت اہلِ حدیث کے اس عظیم نقصان کا نعم البدل نصیب فرمائے ۔آمین