سادھوی کےکرکرے پر تبصرہ سے بری طرح پھنسی بی جے پی
نئی دہلی: 19 اپریل (اےاین ایس)بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے بھوپال سے پارٹی کی امیدوار سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے شہید پولس افسر ہیمنت کرکرے کے بارے میں دیئے گئے بیان کے بعد بی جے پی نے اس بیان سے پلہ جھاڑ لیا ہے۔
بی جے نے صاف طور پر کہا ہے کہ کرکرے دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے اور بی جے پی انہیں شہید مانتی ہے۔ بی جے پی کے صدر دفترنے جمعہ کو ایک بیان جاری کرکے یہ وضاحت دی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ بی جے پی کا واضح موقف ہے کہ آنجہانی ہیمنت کرکرے دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔ بی جے پی نے ہمیشہ ان کو شہید مانا ہے۔ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے بیان کے بارے میں بی جے پی نے واضح کیا کہ ان کا بیان پارٹی کا موقف نہیں ہے۔ وہ سادھوی پرگیہ کا ذاتی بیان ہے جو برسوں تک انہیں ہونے والی جسمانی اور ذہنی تکلیف کی وجہ سے دیا گیا ہوگا۔
کانگریس کی طرف سے پرگیہ کے بیان پر سخت رد عمل ظہار کیا گیا ہے۔ کارنگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا نے کہا ہے کہ شہید کے بے عزتی کرنے والے اس بیان پر وزیر اعظم مودی کو معافی مانگی چاہئے اور پرگیہ ٹھاکر پر کارروائی کی جانی چاہئے۔