مرکزی حکومت کے افسران کے خلاف دہلی ہائی کورٹ کی کارروائی پر سپریم کورٹ کا اسٹے آرڈر
نئی دہلی: آکسیجن بحران کے مسئلہ پر مرکز کی عرضی پر سپریم کورٹ میں آج سماعت ہوئی جس میں عدالت عظمیٰ نے کئی امور پر مرکزی حکومت کو پھٹکار لگائی۔ بدھ کے روز ہوئی سماعت میں سپریم کورٹ نے کہا کہ ’’حکم پر عمل کرنا مرکز کی ذمہ داری ہے۔ حکم پر عمل نہ کرنے والے افسران پر کارروائی کی جانی چاہیے۔‘‘دراصل سپریم کورٹ میں راجدھانی دہلی میں آکسیجن کی فراہمی کے حکم پر عمل معاملہ میں کوتاہی کے سبب دہلی ہائی کورٹ کی حکم عدولی نوٹس کے خلاف مرکزی حکومت کی جانب سے عرضی داخل کی گئی تھی۔ اسی عرضی پر آج سماعت ہوئی۔
خیال رہے کہ دہلی سمیت کئی ریاستوں کو آکسیجن کی خاطر خواہ سپلائی نہ کئے جانے پر دہلی ہائی کورٹ کی جانب سے مرکزی حکومت کے عہدیداران کے خلاف عدالت حکم عدولی کی کارروائی کا آغاز کیا گیا تھا۔ اس معاملہ پر اب سپریم کورٹ نے حکم امتناعی جاری کر دیا ہے۔