وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے صحافیوں کو بھی کورونا وارئیر قرار دیا!
وزیر اعلی نے کہا کہ ریاست بنگال میں صورتحال دن بدن سنگین ہوتی جارہی ہے۔ اس صورتحال میں ، ریاست کے ساتھ ساتھ ملک میں بھی ویکسین کی کمی ہے۔
وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے صحافیوں کو کورونا وارئیر قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔صحافی تنظیموں نے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ۔وزیر اعلی نے کہا کہ کورونا بحران میں صحافی برادری کا اہم کردار ہے ۔وہ جان کو خطرے میں ڈال کر کورونا کی صو رت حال سے آگاہ کررہے ہیں ۔اس لئے ہم نے صحافیوں کو کورونا وارئیر قرار دینے کافیصلہ کیا ہے۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ بہت سے صحافی فوت ہوچکے ہیں۔ کورونا ہمارے لئے اہم ہے۔ صحافی ہر جگہ کام کے لئے جاتے ہیں۔ لہذا میں نے صحافیوں کو کوروناوائیر قرار دینے کا فیصہ کیا ہے ۔صحافی پوری ریاست میں فرنٹ لائنر کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔ صحافیوں سے لوگوں کو کورونا مریضوں ، طبی نظام ، جنازے کے بارے میں خبریں مل رہی ہیں اور ہر لمحے ، صحافیوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ تمام خبروں کو لوگوں تک پہنچائیں۔ ایسا کرنے کے دوران بہت سارے صحافی وبا سے متاثر ہوجاتے ہیں۔ بہت سے صحافی اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ تاہم ، ممتا بنرجی نے کہا کہ صرف ایگری ڈیشن کارڈ ہولڈروں کو ہی صحافی قرار دیا جارہا ہے ۔
وزیر اعلی نے کہا کہ ریاست میں اب تک ڈیڑھ کروڑ سے ڈھائی کروڑ تک کی ویکسین دی جاچکی ہے۔ ریاست میں ویکسین کی کمی ہے۔ اس دوران ، صحافیوں کو کورونا کی پہلی خوراک کا ٹیکہ لگایا گیا ہے۔ دریں اثنا ، حکومت پنجاب نے ریاستی رجسٹرڈ صحافیوں کو کورونا جنگجو قرار دے دیا ہے۔وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کورونا ویکسین کی کمی کے بارے میں کہا کہ ملک میں تیار کی جانے والی ویکسین کا 75برآمد کیا گیا ہے۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ ریاست میں صورتحال دن بدن سنگین ہوتی جارہی ہے۔ اس صورتحال میں ، ریاست کے ساتھ ساتھ ملک میں بھی ویکسینوں کی کمی ہے۔ تاہم ، ممتا بنرجی نے مرکز کو ایک خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں ہر کسی کو بغیر کسی قیمت کے کورونا کے ٹیکے لگائے جائیں۔ ممتا بنرجی نے یہ بھی کہا کہ ریاست کے تمام شہریو کو مفت میں کورونا ویکسین دیا جائے گا۔