آج تک نیوز چینل کے اینکر روہت سردانہ کی کورونا سے ہوئی موت
نئی دہلی: گودی میڈیا کے نیوز اینکر روہت سردانا کی کورونا پازیٹو ہونے کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی ہے۔ روہت سردانہ جو ایک طویل عرصے سے زی نیوز میں اینکر رہے تھے، حالیہ دنوں آج تک نیوز چینل میں اینکر کی حیثیت سے کام کر رہے تھے۔
سدھیر چودھری نے ٹویٹ کیا، ‘ابھی تھوڑی دیر پہلے ہی جتیندر شرما کا فون آیا۔ اس کی بات سن کر میرے ہاتھ کانپ اٹھے۔ ہمارے دوست اور ساتھی روہت سردانہ کی موت کی خبر تھی۔ میں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ یہ وائرس ہمارے قریب سے کسی کو اٹھا لے گا۔ میں اس کے لئے تیار نہیں تھا۔ یہ خدا کی نا انصافی ہے۔
یاد رہے کہ 16 نومبر 2017 کو سردانہ نے ایک ٹوئٹ میں فلموں پر اعتراض کرتے ہوئے لکھا تھا کہ صرف سیکسی درگا ہی کیوں اور اس کے بعد اس نے حضرت عائشہ حضرت فاطمہ اور حضرت مریم کی شان میں نازیبا کلمات لکھے تھے جس کی پر مسلمانوں کے دونوں فرقے شیعہ سنی اور عیسائیوں کی جانب سے اس کی شدید مذمت کی گئی ۔مختلف شہروں میں ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے اور احتجاج بھی کئے جارہے ہیں۔
اس دوران ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا پر سرگرم مسلم دانشوران نے مسلم نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ سردانہ نے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا ہے اس لئے بہتر ہوگا کہ اس طول نہ دیا جائے۔
روہت سردانہ جو ایک طویل عرصے سے ٹی وی میڈیا کا چہرہ ہیں ، آج کے دن ‘آج تک’ نیوز چینل پر نشر ہونے والے شو ‘دنگل’ کے پروگرام کو اینکر کرتے تھے۔ 2018 ہی میں، روہت سردانا کو گنیش شنکر ودیارتی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔
سینئر صحافی راج دیپ سردسائی نے بھی روہت سردانہ کی موت کے بارے میں معلومات دی ہیں۔ ٹویٹر پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ، انہوں نے کہا ، ‘دوستو ، یہ انتہائی افسوسناک خبر ہے۔ مشہور ٹی وی نیوز اینکر روہت سردانہ کا انتقال ہوگیا۔ آج صبح اسے دل کا دورہ پڑا ہے۔ ان کے اہل خانہ سے گہری تعزیت۔