ضلع بیدر سے

بیدر: محمد خورشید علی صاحب کے اچانک انتقال پر اظہارِ تعزیت

بیدر: 25/اپریل (اے این این) الحاج سید مقبول احمد سیکریٹری گاوان ایجوکیشن سوسائٹی، بیدر اپنے ایک تعزیتی بیان میں گاوان ایجوکیشن سوسائٹی، بیدر کے تاسیسی رکن و نائب صدر دوم محمد خورشید علی صاحب کے اچانک انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیاہے۔ مرحوم نیک دل، حق گو اور ملت کے بے لوث خادم تھے۔ گاوان ایجوکیشن سوسائٹی، بیدر کے تحت چلنے والے مختلف تعلیمی اداروں کی ترقی کیلئے ہمیشہ فکر مند اور تا حیات سرگرم رہے۔ ان کے انتقال سے ملت اور سوسائٹی کا بہت بڑا نقصان ہوا ہے۔

اس موقعہ پر گاوان ایجوکیشن سوسائٹی، بیدر کے صدر، نائب صدر اول، سیکریٹری، جوائنٹ سیکریٹری، خازن اور تمام ڈائریکٹرس نے بے حد افسوس کا اظہار کیا اور اللہ رب العزت سے دعا کی ہے کہ مرحوم کے تمام کاموں کو شرف قبولیت بخشے اور ان کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس اس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!