ضلع بیدر سے

بیدر شہرمیں اچانک دوکانیں بند کرانے میں مصروف ہوئی پولیس، کورونا پر قابو پانے ضلعی انتظامیہ سخت ایکشن میں

بیدر: 22/اپریل (اے این این) بیدر میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسیز کے پیش نظر پر اس وباء پر قابو پانے کیلئے ضلعی انتظامیہ اب سخت ایکشن میں ہے، حکومت کی کوویڈ گائیڈ لائنز کے مطابق وہ دوکانیں جہاں زیادہ افراد کا آنا جانا رہتا ہے وہ بند ہیں۔ بیدر شہر کے مختلف مقامات پر قواعد پر عمل نہ کرنے والی اور تمام ہوٹلوں اور دوکانوں کو بند کرنے کے لئے محکمہ پولیس کی جانب سے اچانک آج دوپہر تقریبا 1بجے سے کارروائی کی جارہی ہے۔

اس درمیان ضلعی انتظامیہ نے کورونا پر قابو پانے کیلئے عوامی تعاون کی اپیل کی ہے، ڈپٹی کمشنر آر رامچندران نے تمام کاروباری افراد سے کورونا کی اس وباء کو بریک لگانے کے اقدامات میں حمایت کی درخواست کی ہے۔ بڑھتے ہوئے کورونا پر قابو پانے کے لئے ہر ایک کو بطور احتیاط اس کارروائی میں تعاون کرنا چاہئے۔

ڈپٹی کمشنر بیدر آر رامچندران نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ لوگوں کی صحت اور زندگیاں بچانے میں عوام اپنا عملی تعاون پیش کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!