چٹگوپہ میں چاندپاشاہ ناندیڑی کا انتقال
بیدر:21/اپریل (اے ایس ایم) چٹگوپہ کی نامور بزرگ شخصیت جناب محمد چاند پاشاہ ناندیڑی ولد محمد عبداللہ صاحب مرحوم ساکن محلہ دستگیر چٹگوپہ کا آج 21اپریل صبح 8بجے بعمر75سال مختصر سی علالت کے باعث انتقال پر ملال ہوگیا۔ ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر درگاہ حضرت سید سالار مخدوم حسینی ؒ ادا کی گئی اور تدفین احاطہ قبرستان درگاہ حضرت ممدوح ؒ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 8فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ مرحوم نہایت ہی ملنساراور خوش اخلاق تھے مرحوم چٹگوپہ کے معروف بزنس میں جناب محمد اسلم سیٹھ سوداگر پروپرائٹر اعظم سوئٹ ہاؤ س کے خسر تھے۔
جناب محمد شاداب متین انجنئیر پروپرائٹر چھالیہ اسٹور و فرزندان مرحوم نے دعائے مغفرت کی گذارش کی ہے۔ مولانا مفتی محمد خواجہ معین الدین نظامی ناظم مدرسہ معھد انوارالقرآن بیدر، حافظ محمد نذیر احمدشرفی، محمد معز چٹگوپہ، احمد مظر الدین حاجی سوپر پریس بیدر، محمد عرفان پٹھان نے اپنے گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے اللہ پاک سے دعا کی ہے کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور جمیع لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے۔