الیکشن2019

ضلع مجسٹریٹ نے بی جے پی ایم پی بھولا سنگھ کوکسی بھی پولنگ بوتھ جانے پر پابندی عائد کردی


بلند شہر:18اپریل(اےاین ایس) اتر پردیش کے بلند شہر سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ بھولا سنگھ پر ضلع مجسٹریٹ نے بڑی کارروائی کی ہے۔ ضلع مجسٹریٹ بھولا سنگھ کے کسی بھی پولنگ بوتھ پر جانے سے روک لگا دی گئی ہے۔ دراصل بھولا سنگھ یہاں کے ایک پولنگ بوتھ پر پہنچے تھے اور پھر ای وی ایم کی طرف بڑھنے لگے۔ انھیں ایسا کرنے سے باہر کھڑے سیکورٹی اہلکاروں نے روکا۔ اس کے بعد بی جے پی رکن پارلیمنٹ سیکورٹی اہلکاروں سے الجھ گئے۔ واقعہ کے بعد ضلع مجسٹریٹ نے ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کسی بھی پولنگ بوتھ پر جانے پر پابندی عائد کر دی اور ہدایت دی کہ انھیں نظر بند کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!