مدھیہ پردیش: کمل ناتھ کی 6منسٹرس کو برخاست کرنے کی سفارش، سندھیا حامی کانگریس کے 19 ایم ایل اے بینگلورو میں
بھوپال: مدھیہ پردیش میں سیاسی اٹھا پٹک کے درمیان وزیراعلی کملناتھ نے آج گورنر سے چھ وزرا کو برخاست کرنے کی سفارش کی۔
کمل ناتھ نے وزیر امرتی دیوی، تلسی سلاوٹ، گووند سنگھ راجپوت، مہندر سنگھ سسودیا، پردھومن سنگھ تومر اور ڈاکٹر پربھورام چودھری کو وزیر کے عہدہ سے ہٹانے کی سفارش کرتے ہوئے گورنر کو خط لکھا ہے۔ یہ وزیر جیوتر آدتیہ سندھیا کے حامی سمجھے جاتے ہیں اور تمام بنگلورو میں ان 19 اراکین اسمبلی کے ساتھ ہیں، جنہوں نے رکن اسمبلی کے عہدہ سے استعفی دیا ہے۔
اس کے علاوہ ایک اور سابق وزیر بساہو لال سنگھ نے رکن اسمبلی کے عہدہ سے استعفی دیا ہے۔ حالانکہ وہ سندھیا نہیں، سابق وزیراعلی دگوجے سنگھ سے جڑے رہے ہیں۔