مشرف عالم ذوقی نے ناول نگاری کو نیا رنگ و آہنگ بخشا: مفتی محمد ثناء الہدی قاسمی
پٹنہ: 19/اپریل (اے آر) ممتاز ناول نگار مشرف عالم ذوقی کے انتقال پر مجلس اردوصحافت کے صدر، اردو کارواں کے نائب صدر اور ہفت روزہ نقیب کے مدیر مفتی محمد ثناء الہدی قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ نے دلی صدمہ کا اظہارِ کیا ہے انہوں نے کہا کہ مشرف عالم ذوقی نےناول نگاری کو نیا رنگ وآہنگ بخشا۔ وہ بہار کے نامور سپوت تھے جنہوں نے آرہ سے نکل کر دہلی کو اپنا مستقر بنایا اور پورے خلوص کے ساتھ ادب اور فکشن کی آبیاری میں لگ گئے۔ انہوں نے چودہ ناول آٹھ افسانوی مجموعوں کے ساتھ کم و بیش پچاس کتابیں دنیائے علم و ادب کو دیں کچھ دنوں وہ راشٹر یہ سہارا کے ایڈیٹر بھی رہے لیکن یہ ملازمت انہیں راس نہیں آئی اور جلد ہی انہوں نے اس طوق سے اپنے کو آزاد کر لیا۔
یہ انکے لیے بہت اچھا ہوا مفتی محمد ثناء الھدیٰ قاسمی صاحب نے فرمایا وہ ہند کے علاوہ بیرون ہند میں بھی بہت مقبول ہوئے اور اپنی ایک الگ شناخت بنائی مفتی صاحب نے فرمایا ذوقی صاحب کے انتقال سے ادب کا بڑا خسارہ ہوا ذوقی صاحب اللّٰہ کے یہاں سے جتنی عمر لےکر آئے تھے وہ گزار کر اللّٰہ کے پاس چلے گئے اللّٰہ انکی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین.