تازہ خبریںدہلیریاستوں سے

بریکنگ نیوز: دہلی میں آج رات سے 6 دن کا لاک ڈاؤن، اگلے پیر تک رہے گا کرفیو

نئی دہلی: کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے بحران کے درمیان ایک بار پھر دہلی میں کرفیو لگ دیا ہے۔ اگر ذرائع پر یقین کیا جائے تو دہلی میں ایک ہفتہ طویل کرفیو نافذ کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ اسی دوران دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ایک بڑا اعلان کر دیا ہے۔

اروند کیجریوال نے کہا کہ ‘میں ہمیشہ سے لاک ڈاوٴن کا مخالف رہا ہوں اور یہ بھی سچ ہے کہ لاک ڈاؤن کے ذریعہ ہم کورونا پر قابو نہیں پا سکتے لیکن لاک ڈاوٴن سے کورونا کی تیز رفتاری سے بڑھنے میں ضرور کچھ نہ کچھ کمی آئے گی۔ اس لیے میں دہلی کی تمام عوام سے اس لاک ڈاوٴن کے دوران حکومت کی جانب سے جاری کی جانے والی احتیاطی تدابیر کی سختی کے ساتھ پابندی کی اپیل کرتا ہوں۔’

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!