تازہ خبریں

کورونا میں ریکارڈ اضافہ، 1 دن میں 2 لاکھ 60 ہزار سے زیادہ معاملے، 1501 اموات

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہندوستان میں کورونا وائرس کے 260778 معاملے رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 1495 لوگوں کی اس وبا سے جان چلی گئی

نئی دہلی: کورونا وائرس کی وبا ہندوستان میں پوری طرح بے قابو ہو چکی ہے اور ہر روز خوف ناک طور پر نئے معاملوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے۔ ورلڈو میٹر ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہندوستان میں کورونا وائرس کے 260778 معاملے رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 1495 لوگوں کی اس وبا سے جان چلی گئی۔

تاہم، مرکزی وزارت صحت کی جانب سے اتوار کی صبح جاری کئے گئے اعداد و شمار میں مریضوں اور اموات کی تعداد اور زیادہ بتائی گئی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہندوستان میں کورونا وائرس کے 261500 معاملے رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 1501 لوگوں کی اس وبا سے جان چلی گئی۔

نئے معاملے کی تشخیص کے بعد ہندوستان میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1478809 ہو گئی ہے۔ جبکہ 177150 افراد جان بحق ہو چکے ہیں۔ اب تک 12809643 افراد اس مرض کو مات دے چکے ہیں اور فی الحال 1801316 مریض زیر علاج ہیں۔ تاحال 122622590 افراد کورونا کی ویکسین حاصل کر چکے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اترپردیش میں کورونا کے معاملے تیزی سے بڑھے ہیں اور یہاں 19383 فعال معاملات سامنے آئے ہیں۔ مہاراشٹر کورونا کے سرگرم معاملوں میں سر فہرست ہے اور ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں سرگر معاملے 9921 کے اضافے کے ساتھ 649563 ہوگئے ہیں۔ اس دوران ، ریاست میں مزید 56783 مریض صحتمند ہوئے ، کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 3061174 تک پہنچ گئی ہے ، جبکہ مزید 419 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد 59970 ہوگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!