کورونا بحران میں کمبھ میلہ کو اب علامتی طور پر چلایا جائے: پی ایم مودی
نئی دہلی: نوزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’آچاریہ مہامنڈلیشور سوامی اودھیشانند گری سے آج فون پر بات کی۔ تمام سنتوں کے صحت کا حال جانا۔ تمام سنت انتظامیہ کو ہر طرح کا تعاون دے رہے ہیں۔ میں نے اس کے لئے دنیائے سنت کا شکریہ ادا کیا۔‘‘
انہوں نے مزید کہا، ’’میں نے درخواست کی ہے کہ دو شاہی اسنان ہو چکے ہیں اور اب کمبھ کورونا بحران کے سبب علامتی ہی رکھا جائے۔ اس سے اس بحران سے لڑائی کو ایک طاقت ملے گی۔‘‘