سوشل ایکٹوسٹ اور اداکارسونو سود کورونا وائرس سے متاثر
ممبئی: لاک ڈاؤن سے لے کر اب تک مہاجر مزدوروں اور ضرورت مندوں کی مدد کرنے والے بالی ووڈ کے اداکار سونو سود کورونا وائرس سے متاثر گئے ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹر پر اس کی اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خانہ قرنطینہ میں ہیں اور فکر کرنے کی کوئی بات نہیں ہے۔
سونو سود نے ٹوئٹ کے ذریعے کہا، ’’نمسکار دوستو! میں آپ کو مطلع کرنا چاہتا ہوں کہ کووڈ-19 کا میرا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔ اس لئے میں نے خود کو کوارنٹین کر لیا ہے۔ فکر کرنے کی کوئی بات نہیں، الٹے میرے پاس پہلے سے زیادہ وقت رہے گا آپ کی مشکلوں کو ٹھیک کرنے کا۔ یاد رہے کوئی بھی تکلیف ہو، میں آپ کے ساتھ ہوں۔‘‘