جرائم و حادثات

این ڈی تیواری کے بیٹے روہت شیکھرکی مشتبہ حالت میں موت


دہلی: 17اپریل۔ اتراکھنڈ اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ این ڈی تیواری کے بیٹے روہت شیکھر تیواری کی موت 16 اپریل کو مشتبہ حالت میں ہوگئی۔ اس سلسلے میں ڈی سی پی (جنوبی دہلی) وجے کمار نے بتایا کہ آنجہانی این ڈی تیواری کے بیٹے روہت شیکھر تیواری کو جب ساکیت واقع میکس اسپتال میں لایا گیا تو وہ مر چکے تھے۔ موت کے اسباب کا ہنوز کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔

ذرائع کے مطابق میکس اسپتال میں انھیں جب لایا گیا تھا تو وہ بالکل بیہوشی کے عالم میں تھے اور ڈاکٹروں نے انھیں دیکھ کر مردہ قرار دے دیا۔ دہلی پولس کا کہنا ہے کہ تقریباً 4 بج کر 45 منٹ پر اسپتال سے انھیں شیکھر تیواری کی موت کی جانکاری ملی۔ شیکھر کی ماں انھیں اسپتال لے کر پہنچی تھیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جس وقت شیکھر کو اسپتال میں لایا گیا تھا، ان کی ناک سے خون نکل رہا تھا۔

بتایا جاتا ہے کہ شیکھر تیواری کے گھر کے ملازم نے جب دیکھا کہ وہ اٹھ نہیں رہے تو ان کی ماں کو جانکاری دی۔ ان کی ناک سے خون آ رہا تھا اس لیے گھر پہنچتے ہی شیکھر کی ماں نے ایمبولنس بلایا اور لے کر اسپتال پہنچ گئی۔ میڈیکل کارروائی کے بعد دہلی پولس کو جانکاری ملی۔ ابھی موت کی وجہ صاف نہیں ہو سکی ہے۔ پولس اب پوسٹ مارٹم رپورٹ کے آنے کا انتظار کر رہی ہے۔ رپورٹ آنے کے بعد ہی پتہ چل سکے گا کہ روہت کی موت نارمل موت ہے یا کسی سازش کا نتیجہ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!